17 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے کہا ہے کہ ایران آبناۓ ہرمز میں فوجی مشقوں کے بعد بحران میں شدت پیدا ہونے کی روک تھام کر رہا ہے تاکہ دنیا کی پچاس فیصد توانائی خطرے کا شکار نہ ہو۔

ابنا: حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے پارلیمنٹ کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوۓ مزید کہا کہ امریکہ کا یہ ماننا ہے کہ اگر اس نے ایران کے مقابلے میں فوجی آپشن کا انتخاب کیا تو اس صورت میں دنیا کی پچاس فیصد توانائي خطرے میں پڑ جاۓ گی۔

فلاحت پیشہ نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی مشترکہ فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ صہیونی ریاست کی پالیسی یہ ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ شروع کر دے کیونکہ یہ حکومت محسوس کر رہی ہے کہ روز بروز حالات ان کے نقصان میں جا رہے ہیں۔ ........

/169